ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

معرکہ حق میں امریکی صدر کا قائدانہ کردار اسٹریٹجک لیڈر کے طور پر سامنے آیا: ڈی جی آئی ایس پی آر

معرکہ حق میں امریکی صدر کا قائدانہ کردار اسٹریٹجک لیڈر کے طور پر سامنے آیا: ڈی جی آئی ایس پی آر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری کا جرمن جریدے کو خصوصی انٹرویو، کہامعرکہ حق میں امریکی صدر کا قائدانہ کردار اسٹریٹجک لیڈر کے طور پر سامنے آیا۔

 ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری کا کہنا تھا کہ پاکستان کے برادر ملک چین کے ساتھ بھی تعمیری اور اسٹریٹجک تعلقات ہیں۔

بلوچستان میں ہلاک فتنۃ الہندوستان کے متعدددہشتگرد نام نہاد مسنگ پرسنزمیں شامل تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ انخلاکے بعد افغانستان میں چھوڑے گئے امریکی ہتھیار دہشتگردی میں استعمال ہو رہے ہیں،غیرقانونی افغان باشندوں کے دہشتگردی اور سنگین جرائم میں ملوث ہونے کے شواہدموجود ہیں۔

بھارت میں پرتشدد واقعات بھارتی حکومت کی انتہاپسند پالیسیوں کا نتیجہ ہیں، پاکستان میں کسی بھی جیش یا مسلح جتھوں کے لئے کوئی جگہ نہیں۔