علی ساہی: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا محفوظ اور جدید پنجاب، ڈی آئی جی ٹریفک محمد وقاص نذیر کی سربراہی میں ڈرائیونگ سکولز جدت کی طرف گامزن، رواں ماہ صوبہ پنجاب کے 20 اضلاع کے ڈرائیونگ سکولز میں نئے جدید سیمولیٹرز نصب کئے گئے۔
ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب محمد وقاص نذیر کے مطابق گزشتہ ماہ پنجاب کے صرف 8 اضلاع کے ڈرائیونگ سکولز میں سیمولیٹرز نصب تھے، ابتک پنجاب کے 28 اضلاع کے ڈرائیونگ سکولز میں سیمولیٹر نصب ہو چکے ۔
رواں ماہ 10 باقی اضلاع کے ڈرائیونگ سکولز میں جدید سیمولیٹرز نصب ہو جائیں گے، پہلے مرحلے میں لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد میں سیمو لیٹرز نصب کئے گئے،گوجرانوالہ،ملتان ساہیوال ،اوکاڑہ ،گجرات میں سیمولیٹرز نصب کئےگئے تھے، روایتی ٹریننگ سسٹم کو جدید خطوط پر استوار کیا جارہاہے۔
جدید سیمولیٹرز کی تنصیب کا مقصد بہترین سیکھیں اور محفوظ سفر کریں، پہلے مرلے میں سمیولیٹر پر ،دوسرے مرحلے پر شاہراہوں پر عملی تربیت دی جاتی ہے ،سیمولیٹر اور شاہرات پر عملی تربیت سے طلبہ پراعتماد ڈرائیونگ کرتے ہیں۔
خواتین سیمولیٹرز پر محفوظ ماحول میں باآسانی ڈرائیونگ کی تربیت حاصل کر رہی ہیں۔