ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہر میں ٹریفک حادثات کا سلسہ جاری، 24 گھنٹوں میں 304 حادثات رپورٹ

شہر میں ٹریفک حادثات کا سلسہ جاری، 24 گھنٹوں میں 304 حادثات رپورٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اسرار خان : شہر میں ٹریفک حادثات کا سلسلہ تھم نہ سکا، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف علاقوں میں 304 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے۔

 ریسکیو حکام کے مطابق شہر لاہور کے مختلف علاقوں میں  گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 304 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے، ان حادثات کی زد میں آکر مجموعی طور پر 317 افراد زخمی ہوئے، جن میں سے 112 شدید زخمیوں کو مقامی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا، جبکہ 205 معمولی زخمیوں کو موقع پر فرسٹ ایڈ فراہم کی گئی۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثات ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے باعث پیش آئے۔