ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سپریم کورٹ میں زیرِ التواء مقدمات کا معاملہ، چیف جسٹس نےکل اہم اجلاس طلب کر لیا

 سپریم کورٹ میں زیرِ التواء مقدمات کا معاملہ، چیف جسٹس نےکل اہم اجلاس طلب کر لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: سپریم کورٹ آف پاکستان میں بینچز کی تشکیل اور زیرِ التواء مقدمات کے معاملے پر چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے اہم اجلاس کل 3 بجے طلب کر لیا۔

 ذرائع کے مطابق چیف جسٹس پاکستان نے اجلاس میں پاکستان بار اور سپریم کورٹ بار کو بھی دعوت دی ہے, اجلاس میں فراہمیٔ انصاف بہتر کرنے کے معاملے پر وکلاء تنظیموں کی تجاویزلی جائیں گی۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ وکلاء تنظیمیں بینچز کی تشکیل اور مقدمات سماعت کیلئے مقرر کرنے کے حوالے سے تجاویز دیں گی،وکلاء فوری نوعیت کے مقدمات کو جلد سماعت کے لئے مقرر کرنے کے حوالے سے بھی تجاویز دیں گے۔