ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مفتاح اسماعیل نے قوم کو بڑی خوشخبری سنا دی

مفتاح اسماعیل،وفاقی وزیر خزانہ،ڈالر،ملکی معیشت،سٹی42
کیپشن: Miftah Ismail,file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نےکہا ہےکہ پاکستان تباہ کن سیلاب کے باوجود قرضوں کے باعث دیوالیہ نہیں ہوگا۔

برطانوی خبر رساں ایجنسی کو انٹرویو میں مفتاح اسماعیل نے کہا  کہ چیلنجنگ صورت حال میں معاشی استحکام کا راستہ مشکل تھا جواب مشکل تر ہوچکا ہے، اگر سمجھداری سے فیصلے کرتے رہیں جو ہم کریں گے تو ہم بالکل دیوالیہ نہیں ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ اگر سیلاب کے باعث کپاس جیسی مزید درآمدات میں کرنٹ اکاؤنٹ بیلنس کو 4 ارب ڈالر تک کا نقصان پہنچے اور برآمدات پر منفی اثر پڑے تب بھی پاکستان زر مبادلہ کے ذخائر میں 4 ارب ڈالر تک کا اضافہ کرلےگا۔

وزیرخزانہ نےکہا کہ سیلاب سے ہونے والی تباہی کے باوجود گرتے ہوئے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافے سمیت معاشی استحکام سے متعلق زیادہ ترپالیسیاں اوراہداف تاحال ٹریک پر ہیں۔

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ سیلاب کے بعد کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 2 ارب ڈالر سے زیادہ نہیں بڑھے گا، سیلاب کے بعد معیشت کو کم از کم 18 ارب ڈالر کا نقصان ہوچکا جو کہ 30 ارب ڈالر تک جاسکتا ہے، کریڈٹ ڈیفالٹ کا خطرہ بڑھ گیا ہے اور بانڈ کی قیمتیں بھی گرگئی ہیں لیکن 15 سے 20 روز  میں مارکیٹ معمول پر آنے کی توقع ہے۔