علی سپرا: لیسکو کے اعلیٰ افسران کیخلاف کرپشن اور بجلی چوری کروانے کے الزامات پر انکوائری ہوگی، کمپنی کے ڈائریکٹر آپریشن کی سربراہی میں چار رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق چیف انجینئرلیسکورمضان بٹ،ڈائریکٹر کسٹمرسروسز رائے اصغر اور ڈپٹی مینجرجی ایس سی زاہد قیوم کھوکھر کیخلاف تحقیقات ہونگی،لیسکو نے افسران پر الزامات کی تحقیقات کے لئے چار رکنی کمیٹی تشکیل دیدی ہے، افسران پر گھوسٹ پینشنرز کی مد میں مالی بے ضابطگیوں میں ملوث ہونے کا الزام ہے، جبکہ کرپشن اور بجلی چوری میں ملوث ہونے کے الزامات پر بھی تحقیقات کی جائیگی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ڈائریکٹر آپریشنز شاہد حیدر کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی گئی ہے،چیف انجینئر عامر یاسین، مینجر فنانس عرفان سعید اور مینجر ایم اینڈ ایس محمد حسین تحقیقاتی کمیٹی کے ممبر مقرر کیےگئےہیں، کمیٹی تینوں افسران کیخلاف آج سے تحقیقات کا آغاز کرے گی۔