ANF کی کارروائی، کاروں کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی منشیات برآمد

ANF کی کارروائی، کاروں کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی منشیات برآمد
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :اینٹی نارکوٹکس فورس ( اے این ایف) نے کراچی میں ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے کاروں کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی منشیات برآمد کر لی۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق مین کورنگی روڈ پر کی گئی کارروائی میں 3 کاروں کے خُفیہ خانوں میں مہارت سے چھپائی گئی منشیات ضبط کی گئی ہے۔یہ کارروائی خفیہ اطلاع پر کی گئی جس کے دوران مجموعی طور پر تینوں کاروں سے 252 کلو گرام چرس برآمد ہوئی۔ کارروائی کے دوران 4 مزمان کو موقع پر ہی گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

Ansa Awais

Content Writer