شوبز حلقوں کا فلمی صنعت کی بحالی کے عندیہ پر خوشی کا اظہار

شوبز حلقوں کا فلمی صنعت کی بحالی کے عندیہ پر خوشی کا اظہار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( زین مدنی ) گلوکار علی ظفر اور اداکار ہمایوں سعید نے چیئرمین سی پیک اتھارٹی اور معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ کا فلم انڈسٹری کی بحالی کیلئے ضروری اقدامات کی اصولی منظوری پر شکریہ ادا کیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر عاصم سلیم باجوہ نے وزیراعظم کی زیر صدارت فلم انڈسٹری کی بحالی سے متعلق اجلاس کی تفصیلات بتاتے ہوئے لکھا کہ فلم انڈسٹری کی بحالی کے لیے ضروری اقدامات کی اصولی منظوری دے دی گئی۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی نے بتایا کہ ملکی کلچر اور سماجی اقدار کے فروغ سمیت پروڈکشن کا معیار بہتر بنایا جائے گا جبکہ متعلقہ وزارتوں کو ضروری اقدامات کی ہدایات کردی گئیں ہیں۔ پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ 

اداکار ہمایوں سعید نے ان کے ٹویٹ پر ردعمل دیتے ہوئے عمران خان اور ان کی ٹیم کے اس اقدام کو خوش آئند قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ پُرامید ہیں کہ ان اقدامات پر جلد عمل بھی کیا جائے گا۔ ہمایوں نے عاصم باجوہ کو ٹیگ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اس مقصد کے حصول کیلئے آپ کی مسلسل کاوشوں کا شکریہ، پاکستان فلم انڈسٹری نے اس لمحے کے لیے طویل انتظار کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ صنعت کی ترقی میں حصہ ڈالنے کے لیے پرجوش ہیں۔ 

گلوکار علی ظفر نے کہا کہ فلم انڈسٹری کی بہتری کیلئے اٹھائے گئے یہ اقدامات گیم چینجر ثابت ہوں گے۔ معروف اداکار راشد محمود، اداکار شان شاہد اور فلم ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کی جانب سے بھی فلم و سینما انڈسٹری کی بحالی کے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔