میٹرک  نتائج ،لڑکیاں بازی لےگئیں

میٹرک  نتائج ،لڑکیاں بازی لےگئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) میٹرک امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا گیا،لڑکیاں بازی لےگئیں۔

تفصیلات کے مطابق انتظار کی گھڑیاں ختم ہوگئیں، میٹرک  کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے،   میٹرک کا امتحان دینے والے سوا دو لاکھ طلبا کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے، میٹرک کا رزلٹ ویب سائٹ پر اپ لوڈ کردیا گیا ہے اور  چیئرمین لاہور بورڈ پروفیسر ریاض ہاشمی نے رزلٹ اپ لوڈکیا۔

عائشہ نوازش 1092نمبر لے کر پہلے نمبر پرعروبہ اقبال 1091نمبر لے کر دوسرےنمبر پر رہیں،عنزہ شہزاد1090نمبرلے کرتیسرےنمبر پر جبکہ محمد سبحان سلیم1089نمبر لیکر چوتھے نمبر پر رہے۔ محمد زین1088نمبروں کے ساتھ پانچویں نمبر پر رہے اور رافع ارشد1087نمبرلے کرچھٹےنمبرپررہے۔

واضح رہے کہ 880 نمبر یا زیادہ لینے والے طلبہ کا اے پلس گریڈ ہو گا۔ 770 سے 879 تک نمبر حاصل کرنے والے طلبہ کا گریڈ اے ہو گا۔ 660 سے769 نمبر لینے والے طلبہ گریڈ بی کے مستحق ہوں گے۔ 550 سے 659 نمبر لینے والے طلبہ کا گریڈ سی ہو گا۔ 440 سے 547 نمبر لینے والے طلبہ کا گریڈ ڈی ہو گا۔ 440 نمبر سے کم لینے والے طلبہ کا گریڈ ای ہو گا۔

سائنس گروپ میں 1 لاکھ 66 ہزار 364 طلبہ شریک ہوئے۔ سائنس گروپ میں 1 لاکھ 32 ہزار 678 طلبہ پاس ہوئے۔ کامیابی کا تناسب 79.75 فیصد رہا۔ آرٹس گروپ میں 70 ہزار 785 طلبہ نے امتحان دیئے۔ آرٹس گروپ میں 36 ہزار 918 طلبہ پاس ہوئے، کامیابی کا تناسب 52.16 فیصد رہا۔ 

Malik Sultan Awan

Content Writer