تعلیمی ادارے دوبارہ بند کرنےسےمتعلق وفاقی وزیرتعلیم کی وضاحت

تعلیمی ادارے دوبارہ بند کرنےسےمتعلق وفاقی وزیرتعلیم کی وضاحت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42) تعلیمی اداروں کھل چکے ہیں مگر کورونا وائرس کی لہر  میں بھی اضافہ دیکھنے آیا جس پر وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے اہم ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ تعلیمی ادارے بند کرنے سے متعلق جلد بازی کا کوئی بھی فیصلہ تعلیم کو تباہ کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق  کورونا وائرس نے پھر سر اٹھنا شروع کردیا،وبائی مرض کی لہر میں اضافے نے تعلیمی اداروں میں جانے والے طلبہ کے لئے پھرخطرے کی گھنٹی بجادی، فوری طور پر تعلیمی اداروں کو دوربارہ بند نہیں کیا جاسکتا کیونکہ اس کافیصلہ وفاق کے ہاتھ میں ہے، اس حوالے سے وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود نےمائیکرو بلاکنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے اس بات کی وضاحت کی کہ سکول دوبارہ بندکرنےکاجلدبازی کافیصلہ تعلیم کے لئے تباہ کن ہوگا۔

اپنے ٹویٹ پیغام میں شفقت محمود نے کہا کہ طلبہ کی صحت ہماری پہلی ترجیح ہے،کسی بھی فیصلےسےپہلےوزارت صحت کا مشورہ لیں گے۔شفقت محمود نے مزید کہا کہ 6ماہ تعلیمی اداروں کی بندش نےطلبہ کوبری طرح متاثر کیا، تعلیمی ادارے کھولنےکافیصلہ بہت احتیاط سے کیا تھا۔

وفاقی وزیر کا مزید کہناتھا کہ ہمارے 90 فیصد سرکاری اور کم فیسوں والے نجی تعلیمی اداروں کے پاس آن لائن ٹیچنگ کی سہولیات نہیں ہیں اور جب ان اداروں کو بند کریں گے تو بیشتر طلبہ تعلیم سے محروم ہوجائیں گے۔ تعلیم کا ایک بڑا نقصان ہوا ہے جس کے ازالے میں سالوں لگ سکتے ہیں جب کہ صحت ایک ترجیح ہے اس لیے اس عنصر کو بھی ذہن میں رکھا جائے۔

گزشتہ روز اپنے ایک ٹویٹ میں ان کا کہناتھا کہ سکولوں میں کلاسز شروع کرنے کے شیڈول میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی، دوسرے مرحلے میں کلاسز تئیس ستمبر سے ہی شروع ہوں گی۔بائیس ستمبر کو این سی اوسی کے اجلاس میں اس بارے میں حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔دوسری جانب کورونا کیسز کی وجہ سے طلباء سمیت والدین شدید پریشانی کا شکار ہیں۔

واضح رہے کہ لاہور سمیت پنجاب بھر میں پہلے 3 روز میں 34 بچے کورونا وائرس کا شکار ہوگئے تھے،سکولوں میں کورونا کیسز سامنے آنے پر متعدد سکولوں کو بند کردیا گیا تھا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer