سٹی 42: جنرل ہسپتال کی نرس صائمہ فتح گریڈ 18 میں نرسنگ سپرنٹنڈنٹ تعینات ہوگئی ۔
صائمہ فتح نےبطور نرسنگ سپرنٹنڈنٹ جنرل ہسپتال چارج سنبھال لیا۔پرنسپل جنرل ہسپتال ڈاکٹر فاروق افضل نے صائمہ فتح کوتعیناتی پرمبارکباد دی
پرنسپل جنرل ہسپتال نے کہا نرسنگ سروسز میں ڈسپلن پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔وزیراعلیٰ مریم نواز کے ہیلتھ ویژن کے مطابق طبی سہولیات کی فراہمی ترجیح ہے ۔
صائمہ فتح نے کہا نرسنگ ٹیم کے ساتھ مل کر مریضوں کی بہترین نگہداشت کو یقینی بناؤں گی ،نرسنگ شعبے کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کریں گے۔
Stay tuned with 24 News HD Android App