ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی آئی اے کی نجکاری کیلئے بولی کی تاریخ تبدیل

پی آئی اے کی نجکاری کیلئے بولی کی تاریخ تبدیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : قومی ایئرلائن کی نجکاری کے لیے بولی کی تاریخ 30 اکتوبر سے تبدیل کر کے 17 نومبر کر دی  گئی۔

چارکنسورشیم عارف حبیب لمیٹڈ،فوجی فرٹیلائزرکمپنی ،ایئربلواورلکی گروپ قومی ایئرلائن کی خریداری کی دوڑ میں شامل ہیں ۔ قومی ائرلائن کی نجکاری آئندہ ماہ حتمی مرحلے تک پہنچےکی توقع ہے ۔ کنسورشیم نےحکومت سےطےکردہ شرائط و ضوابط میں نرمی کی درخواست بھی کی ۔

خواہشمند کمپنیوں نے حکومت سے درخواست کی کہ نجکاری کے بعد قومی ایئرلائن کا نام تبدیل نہیں کیا جائے اور نہ ہی طیاروں سے قومی پرچم ہٹایا جائے اور ائیرلائن کی ملکیت پاکستانی شہریوں کے پاس رہے، خواہشمند کمپنیوں نے حکومت سے درخواست کی کہ غیرملکی فرد یا ادارے کو اکثریتی شیئر ہولڈر نیلامی کے عمل میں حصہ لینےکی اجازت نہیں دی جائے ۔ حکومت قومی ایئرلائن کے اکیاون تا سو فیصد شیئرز فروخت کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے۔