ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی ائیرپورٹ پر کارروائی؛ غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث دو ملزم گرفتار

کراچی ائیرپورٹ پر کارروائی؛ غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث دو ملزم گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل نے کراچی ائیرپورٹ پر کارروائی کے دوران غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث دو ملزم گرفتار کرلیے۔ 

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ کی پارکنگ سے غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے، جن میں اسامہ عابد اور محمود بٹ شامل ہیں۔

ترجمان نے بتایا کہ گرفتار ملزمان غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ہیں، ملزمان سے دو کروڑ 80 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی کرنسی برآمد کرلی گئی ہے۔ ملزمان بغیر لائسنس کرنسی ایکسچینج کا کاروبار کر رہے تھے، ان سے موبائل فونز، غیر قانونی کرنسی ایکسچینج سے متعلق شواہد برآمد کر لیے گئے ہیں۔ ملزمان برآمد ہونے والی کرنسی کے حوالے سے حکام کو مطمئن نہ کر سکے۔ 

ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کے خلاف تفتیش شروع کر دی گئی ہے اور ان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔