سٹی 42 : سی ٹی ڈی حیدرآباد نے قاسم آباد میں انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے روپوش دو دہشت گرد گرفتار کرلیے۔
سی ٹی ڈی حکام کے مطابق دہشت گردوں کے قبضے سے ٹیرر فائنانسنگ فنڈ کی خطیر رقم برآمد ہوئی۔ اسکے علاوہ دہشت گردوں سے فتنہ الہندوستان سے وابستگی کے اہم کاغذی ثبوت و رسید بکس بھی برآمد ہوئی۔
سی ٹی ڈی حکام نے بتایا کہ دہشت گرد سی ٹی ڈی حیدرآباد کی موبائل پر حملہ میں بھی ملوث ہیں ۔ دہشت گردوں نے ماہ اپریل 2025 میں لونی کوٹ جام شورو کے مقام پر فائرنگ کی تھی۔ حکام نے کہا کہ دہشت گردوں سے حملہ میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے ۔