ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خیبرپختونخواضمنی بلدیاتی انتخابات؛ چیئرمین کی نشست پر 2آزاد امیدوار کامیاب

خیبرپختونخواضمنی بلدیاتی انتخابات؛ چیئرمین کی نشست پر 2آزاد امیدوار کامیاب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : خیبرپختونخوا کے 11اضلاع میں ہونے والے ضمنی بلدیاتی انتخابات کے نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔

 انتخابات صوبے کے 11 اضلاع میں  منعقد ہوئے، جن میں چارسدہ، سوات، شانگلہ، اپر دیر، لوئر دیر، ملاکنڈ، کوہاٹ، ڈیرہ اسماعیل خان، ایبٹ آباد، ہری پور اور مانسہرہ شامل ہیں۔ غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق مانسہرہ میں  وی سی گلی بدرال  میں چیئرمین کی نشست پر  آزاد امیدوار ماجد اسحاق بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گئے۔ماجد اسحاق 517 ووٹ لے کر کامیاب جبکہ ڈاکٹروقاص 347 حاصل کر سکے۔

 وی سی دارہ چیئرمین کی نشست پربھی آزادا میدوار عبدالمومن بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گئے۔عبدالمومن 1226  ووٹ لے کر کامیاب جبکہ سجاد تنولی 966ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

 اپردیرمیں ویلج کونسل دسکوڑ بالا سے آزاد امیدوار شاہ فیصل کامیاب ہوگئے،تین نشستوں پر دو امیدوار پہلے سےبلامقابلہ کامیاب ہوئے ہیں۔  دیربالا میں  جنرل نشست ڈسکوڑ میں تین امیدواروں کے درمیان مقابلہ تھا۔پولنگ سٹیشن ڈسکوڑ ایک میں 1200ووٹ رجسٹرڈ تھے۔

 ضمنی بلدیاتی انتخابات میں لوگوں کی عدم لچسپی رہی،مجموعی طور پر ٹرن آؤٹ بہت کم رہا۔