سٹی 42: بانی پی ٹی آئی جیسی جیل سہولیات مہیا کرنے کی قیدی کی درخواست پر نوٹس جاری ہوگیا ۔ عدالت نے سپریٹنڈنٹ سے جواب طلب کرلیا ۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل سمیت فریقین کو نوٹس جاری کر دیے۔عدالت نے کیس لارجر بنچ میں مقرر کرنے کے لیے فائل چیف جسٹس کو بھیجوا دی ۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس اعظم خان نے سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کر دیا ۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل درخواست پر پیراوائز کمنٹس جمع کرائیں۔
واضح رہے قیدی نے مطالبہ کیا تھا کہ مجھے بھی وہی سہولیات مہیا کی جائیں جو بانی پی ٹی آئی کو مہیا کی جارہی ہیں ۔ ان کی ملاقاتیں کروائی جارہی ہیں ۔ قیدی کا کہنا ہے کہ اس نے کئی بار سپریٹنڈنٹ سے درخواست کی ہے مگر سپریٹنڈنٹ نے اسے سہولیات مہیا نہیں کیں ۔

