کاہنہ،باپ نے بیٹی کو آشنا سمیت قتل کر دیا

کاہنہ، فائرنگ ،ایس پی ماڈل ٹاؤن،دہرا قتل،سٹی42
کیپشن: firing file, photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اسرار خان) کاہنہ کے علاقہ ہلوکی میں غیرت کے نام پر باپ نے بیٹی کو آشنا سمیت فائرنگ کرکے بیدردی سے قتل کر دیا ۔آئی جی پنجاب کے نوٹس پرپولیس نے واقعہ میں ملوث 5 ملزموں کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کر لیا ۔
غیرت کے نام پر دوہرے قتل کا واقعہ سادھوکی گاؤں میں پیش آیا ، جہاں 17 سالہ فرح اور اس کے آشنا 21 سالہ عدنان مسیح کو لڑکی کے والد شریف میو اور بھائی سہیل میو نے فائرنگ کرکے ابدی نیند سلا دیا ۔

واقعہ کی اطلاع ملنے پر ایس پی ماڈل ٹاؤن انویسٹی گیشن ذوہیب نصراللہ رانجھا پولیس کی بھاری نفری سمیت موقع پر پہنچ گئے جنہوں نے فرانزک ماہرین کی مدد سے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کر دیں ۔
واقعہ منظر عام پر آیا تو آئی جی پنجاب نے نوٹس لیتے ہوئے دوہرے قتل میں ملوث ملزموں کی جلد گرفتاری کا حکم دے دیا ۔ ایسے میں پولیس بھی حرکت میں آئی اور چند گھنٹوں میں ہی مرکزی ملزم شریف میو سمیت 5ملزموں کو گرفتار کرکے آلہ قتل برآمد کرلیا ۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مقتول عدنان تین روز قبل فرح کو بھگا کرلے گیا تھا ۔جب دونوں واپس آئے تو لڑکی کے والد اور بھائی کی گولیوں کا نشانہ بن گئے  تاہم گرفتار ملزموں سے واقعہ کے حوالے سے مختلف پہلوؤں پر تفتیش کی جا رہی ہے ۔