پاکستانی دلہے کا شادی کو یادگار بنانے کیلئے انوکھا ریکارڈ؛ ویڈیو وائرل

Groom video viral, which he wore big garland
کیپشن: Groom video
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) شادیوں کے موقع پر مضحکہ خیزواقعات کی متعدد ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں، بھارت کے بعد  پاکستان میں بھی شادیوں کی اکثرویڈیو اب سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر اپ لوڈ کی جارہی ہیں، پاکستانی دلہے کی ایک نئی ویڈیو سامنے آئی جس کو دیکھنے والےششدر رہ گئے۔

تفصیلات کےمطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو سے اندازہ لگایا جارہا ہے کہ پاکستانی دلہے نے نیا ریکارڈ قائم کردیا، دولہے نے شادی پر نوٹوں کا سب سے بڑا ہار پہنا ہوا ہے، دولہے کی ویڈیو ’عالیہ فوٹوورکس‘ نامی انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر پوسٹ کی گئی ہے، جس میں دولہا نے اتنا بڑا ہار پہن رکھا ہوتا ہے کہ اسے سنبھالنے اور اٹھا کر چلنے کے لیے دونوں طرف شہ بالے موجود ہوتے ہیں۔

وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں دیکھاجاسکتا ہے کہ دولہے نے جو ہار پہنا ہے اس کی لمبائی، چورائی تقریباً 10 فٹ کے الگ بھگ ہے جس میں 10، 10 روپے والےہزاروں نوٹ لگے ہوئے ہیں۔

شادیوں پر دولہا کو نوٹوں سے بنے ہار پہنانا ایک پرانی رسم ہے۔ دیگر خوشی کے مواقع پر بھی لوگوں کو نوٹوں کے ہار پہنانے کی روایت ہمارے ہاں پائی جاتی ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer