ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فرح خان نے رانا ثنااللہ کو 5 ارب روپے کا قانونی نوٹس بھیج دیا

فرح خان نے رانا ثنااللہ کو 5 ارب روپے کا قانونی نوٹس بھیج دیا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: فرح خان نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کو 5 ارب روپے کا قانونی نوٹس بھیج دیا ہے۔

فرح خان نے رانا ثنااللہ کی جانب سے کرپشن سمیت دیگر الزامات عائد کرنے پر نوٹس بھیجا، فرح خان نے اپنے وکیل کے ذریعے وزیرداخلہ رانا ثنااللہ کوقانونی نوٹس ارسال کیا ہے۔درخواست گزار فرح کے قانونی نوٹس کے متن میں ہے کہ رانا ثنااللہ نے کہا کہ عثمان بزدار کے دورے پر فرح خان نے کرپشن کی، رانا ثنااللہ کے جھوٹے بیان سے شہرت متاثر ہوئی، رانا ثنااللہ 7 روز میں اپنا بیان واپس لے ورنہ قانونی کارروائی کی جائے گی۔

Ansa Awais

Content Writer