شہری نے مفت پیٹرول بانٹنا شروع کردیا، وجہ کیا بنی؟

The citizen started distributing free petrol
کیپشن: Petrol Pump
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:   بھارت کی ریاست مدھیا پردیش سے تعلق رکھنے والے پمپ مالک نے اپنی بہن کے ہاں بیٹی کی پیدائش پر مفت پیٹرول دینے کا اعلان کر دیا۔

مدھیا پردیش کے ضلع بیتول میں پمپ کے مالک دیپک سینانی کی بہن کے گھر 9 اکتوبر کو بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی جس کی خوشی میں دیپک نے کچھ منفرد کرنے کا سوچا۔دیپک سینانی نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب یہ خیال میرے ذہن میں آیا تو مجھے ڈر تھا کہ کہیں لوگ اسے میرے پیٹرول پمپ کیلئے کی جانے والی تشہیر نہ سمجھیں لیکن بعد میں اس خیال کو جھٹک دیا اور گاہکوں کو اضافی پیٹرول تقسیم کرکے خوشی کا اظہار کیا۔

پیٹرول پمپ کے  مالک نے بتایا کہ میں نے دیکھا صبح 9 سے 11 اور شام 5 سے 7 بجے کے درمیان زیادہ سے زیادہ گاہک آرہے ہیں، تو میں نے اسی وقت 5 سے 10 فیصد اضافی پیٹرول فراہم کرنے کا فیصلہ کیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق دیپک نے 100 روپے کا پیٹرول خریدنے والے افراد کو 5 فیصد اضافی ایندھن فراہم کیا جب کہ 200 سے 500 روپے کا پیٹرول خریدنے والے شہریوں کو 10 فیصد اضافی پیٹرول دیا۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر