سجادہ نشین اجمیر شریف کی داتا دربار حاضری

سجادہ نشین اجمیر شریف کی داتا دربار حاضری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( راؤ دلشاد ) گدی نشین اجمیر شریف پیر سید بلال حسین چشتی کی داتا دربار پر حاضری، چالیس کلو وزنی چادر چڑھائی، پاک بھارت کشیدگی کے خاتمے کیلئے دعا بھی کی۔    

سجادہ نشین اجمیر شریف پیر سید بلال چشتی نے داتا دربار پر چالیس کلو وزنی چادر چڑھائی۔ انہوں نے سٹی فورٹی ٹو گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ داتا دربار پر حاضری میرے لیے اعزاز کی بات ہے، داتا دربار وہ مقام ہے جہاں سے اولیاء کرام بھی فیض لینے آتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اجمیر شریف سے خاص طور پر حاضری دینے اور چادر چڑھانے کیلئے آئے ہیں جبکہ لاہوریوں کی مہمان نوازی ہر جگہ پر مثالی پائی۔ اس موقع پر انہوں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کے خاتمے کیلئے بھی دعا کی۔