ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خواجہ سلمان رفیق کی طبیعت ناساز ہسپتال منتقل

خواجہ سلمان رفیق کی طبیعت ناساز ہسپتال منتقل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

زاہد چوہدری: سابق صوبائی وزیر اور رکن صوبائی اسمبلی خواجہ سلمان رفیق دل کے عارضہ کی وجہ سے پی آئی سی میں زیر علاج، ایکو کارڈیو گرافی سمیت مختلف ٹیسٹ کئے گئے، طبیعت پہلے سے بہتر ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر سپیشلائزڈ ہیلتھ خواجہ سلمان رفیق کو بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب دل کی دھڑکنیں بے ترتیب ہونے پر پی آئی سی میں داخل کیا گیا تھا، خواجہ سلمان رفیق کے جمعہ کے روز ایکو کارڈیو گرافی سمیت مختلف کلینیکل ٹیسٹ کئے گئے تھے، ڈاکٹرز کے مطابق خواجہ سلمان رفیق کی طبیعت پہلے سے بہتر ہے، تاہم ابھی فی الحال ان کے دل کے دھڑکن مکمل طور پر معمول پر نہ آنے کی وجہ سے ہسپتال میں ہی زیر علاج رکھا گیا ہے۔                  

Shazia Bashir

Content Writer