ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

27 افسران کو سیکشن افسر تعینات کردیاگیا

Pakistan Civil Service, New appointments, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

بابر شہزاد تُرک:   وفاقی حکومت نے 27 افسران کومختلف وزارتوں اور ڈویژنز میں سیکشن افسر تعینات کردیاگیا۔

نئے مقرر کئے گئے افسران نے سیکرٹریٹ ٹریننگ انسٹیٹیوٹ اسلام آباد میں 47واں اسپیشلائزڈ ٹریننگ پروگرام مکمل کیا ہے۔

 اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے نوٹیفکیشن کے مطابق کابینہ ڈویژن میں حمزہ بن وقار اور محمد یقشان امین کو سیکشن افسر تعینات کیا گیا ہے،۔

دفاع ڈویژن میں زین العابدین، منیبہ نواز خان اور احسان علی، اقتصادی امور ڈویژن میں عفیفہ ظفر، نعمان صدیقی اور فرحان اعجاز، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں ارسلان امیر اور بحری امور ڈویژن میں یاور ودود کو سیکشن افسر تعینات کیا گیا ہے۔

 وفاقی تعلیم ڈویژن میں کُمیل حیدر، خزانہ ڈویژن میں مہوش احمد اور حناء اکبر دارس، ملٹری فنانس ونگ (خزانہ ڈویژن) میں مومنہ طارق، صنعت و پیداوار ڈویژن میں ایمن عارف اور قومی ورثہ ڈویژن میں سحر احمد کو سیکشن افسر تعینات کیا گیا ۔

 داخلہ ڈویژن میں مائرہ مدثر، احمد عالم، ماہ نور اور تقویٰ خان، اوورسیز پاکستانیز ڈویژن میں ماہ نور فاطمہ، منصوبہ بندی ڈویژن میں وجاہت عباس کاظمی، پیٹرولیم ڈویژن میں وقار احمد، پاور ڈویژن میں طاہر علی، سائنس و ٹیکنالوجی ڈویژن میں ماورا چوہدری، آبی وسائل ڈویژن میں میر غلام مرتضیٰ اور علی حسن کو بطور سیکشن افسر تعینات کیا گیا ہے۔

 نوٹیفکیشن کے مطابق تمام افسران آکیوپیشنل گروپس اینڈ سروسز (پروبیشن، ٹریننگ اینڈ سینئرٹی) رولز 1990 کے تحت پروبیشن پر رہیں گے۔ مزید یہ کہ نوٹیفکیشن میں درج افسران کے ناموں کی ترتیب ان کی سینئرٹی کی نمائندگی نہیں کرتی ہے۔