سٹی42: مریم نواز کا گریٹ انیشئیٹِو پوٹھوار بھی پہنچ گیا۔ ' پوٹھوار میں الیکٹرک بس کی دوسری فیز کا آغاز ہو گیا۔ مریم نواز کی الیکٹرک بسیں اب راولپنڈی، جہلم کے ساتھ چکوال اور اٹک بھی پہنچ گئیں۔
آج وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے راولپنڈی کے پہلے اور سب سے بڑے الیکٹرک ٹرانسپورٹ منصوبے کی دوسری فیز کا آغاز کر دیا ہے۔
45 الیکٹرک بسوں پر مشتمل فلیٹ کے ساتھ پوٹھوہار کی پہلی گرین پبلک ٹرانسپورٹ (الیکترک بسوں کے جدید ترین ٹرانسپورٹ سسٹم)کی لانچنگ ہونے سے پوٹھوہار کے دل راولپنڈی کی سڑکیں سج گئیں۔
وزیراعلیٰ مریم نے راولپنڈی ڈویژن میں الیکٹرک بسوں کی تعداد 145 تک کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ضلع جہلم کے عوام کو 15 الیکٹرک بسیں مل رہی ہیں، چکوال میں 15 الیکٹرک بسیں اوراٹک میں بھی 15 الیکٹرک بسیں چلائی جا رہی ہیں۔
ان بسوں کی آمد سے جہلم چکوال، اٹک میں عوام کو ٹرانسپورٹ کی بہتر اور بہت سستی سہولت ملے گی جو ان کو چاند گاڑی کے خطرناک اور بہت مہنگے سفر کی اذیت سے نجات دلائے گی اور ماحول بھی صاف ستھرا رہے گا کیونکہ الیکٹرک بس دھواں پیدا نہین کرتی۔
الیکٹرک بس میں سفر کا کرایہ صرف 20 روپے ہے ۔ ان بسوں میں سٹوڈنٹس، خواتین ، زیادہ عمر کے شہریوں اور سپیشل شہریوں کو بالکل مفت سفر کرنے کی خاص سہولت دی جا رہی ہے۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز نے راولپنڈی کے پہلے اور سب سے بڑے الیکٹرک ٹرانسپورٹ منصوبے کی فیز ٹو کا آج آغاز کیا جس کے لئے خصوصی مگر سادہ سی تقریب ہوئی۔
مریم نواز تقریب میں آئیں تو ان کا زبردست نعروں سے استقبال کیا گیا۔
وزیر اعلی مریم نے الیکٹرو بس کا افتتاح کیا۔ اپنے خطاب میں مریم نواز نےراولپنڈی ڈویژن میں الیکٹرک بسوں کی تعداد 145 کرنے کا اعلان کیا۔
اب راولپنڈی ڈویژن کے عوام پنجاب کے دوسرے علاقوں کی طرح ماحول دوست،ائیر کنڈیشنڈ،سی سی ٹی وی کیمروں سے لیس، آرام دہ اور صاف ستھری الیکٹرک بسوں میں سفر کریں گے۔
راولپنڈی شہر میں کے الیکٹرک بس کا پہلا روٹ ریلوے سٹیشن سے ہمراہی بس ٹرمینل اور دوسرا روٹ فوارہ چوک سے کورال چوک تک ہوگا۔
الیکٹرک بس راولپنڈی کا تیسرا روٹ صدر اسٹیشن سے منور کالونی اور چوتھا روٹ مریڑ چوک سے موٹر وے چوک تک ہوگا۔
الیکٹرک بس کی لانچنگ کی تقریب سے راولپنڈی کے ویٹرن سیاستدان وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی اور صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر نے بھی خطاب کیا۔