ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سکولوں میں سکیورٹی انتظامات کی بہتری کیلئےایس اوپیز جاری

سکولوں میں سکیورٹی انتظامات کی بہتری کیلئےایس اوپیز جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 جنید ریاض :سکولوں میں سکیورٹی انتظامات کو مزید مؤثر بنانے کے لیے نئے ایس او پیز جاری کر دیے گئے ہیں۔

ایس او پیز کے مطابق تمام سکولوں کی کم از کم 8 فٹ بلند چاردیواری تعمیر کی جائے اور ان پر ریزر وائر لگانا لازمی ہوگا.

 اسی طرح سکولوں میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں کا مکمل طور پر فعال ہونا ضروری ہے جبکہ ان کے ساتھ یو پی ایس کی تنصیب بھی لازمی قرار دی گئی ہے۔

ایس او پیز میں کہا گیا ہے کہ سکولوں میں تربیت یافتہ سکیورٹی گارڈ تعینات کیا جائے، واک تھرو گیٹ اور میٹل ڈی ٹیکٹر بھی نصب ہوں, سکول کے گیٹ پر وزٹر رجسٹر رکھنا لازمی ہوگا جبکہ ہنگامی صورتحال کے لیے پولیس کا رابطہ نمبر نمایاں طور پر آویزاں کرنے کی ہدایت بھی جاری کی گئی ہے۔

حکام کے مطابق ایس او پیز پر عمل درآمد نہ کرنے والے سکول سربراہان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔