ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریلوے سسٹم میں ٹرین آپریشن کے لیے بوگیوں کی شدید قلت، حادثات کا خدشہ

ریلوے سسٹم میں ٹرین آپریشن کے لیے بوگیوں کی شدید قلت، حادثات کا خدشہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 سعید احمد:ریلوے سسٹم میں ٹرین آپریشن کے لیے بوگیوں کی شدید قلت سامنے آئی ہے، جس کے باعث 409 بوگیوں کی کمی اور سالانہ مرمت نہ ہونے والی بوگیوں کے سبب حادثات کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔

ریلوے سسٹم میں ٹرینوں کے آپریشن کے لیے 1,464 بوگیاں درکار ہیں، تاہم اس وقت صرف 1,055 بوگیاں موجود ہیں، جس کے باعث 409 بوگیوں کی شدید قلت سامنے آئی ہے۔

ذرائع کے مطابق موجود بوگیوں میں سے 118 بوگیاں سالانہ مرمت کیے بغیر چلائی جا رہی ہیں، جبکہ اوورڈیوپی او ایچ بوگیوں کی شمولیت سے ٹرین حادثات کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔

 مزید براں، 506 بوگیاں ورکشاپ میں مرمت کی منتظر ہیں۔