علی رامے: پولیس کی گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کی حالت جانچنے کے لیے ایس ایس پی موٹر ٹرانسپورٹ نے پنجاب بھر میں انسپکشن کا مراسلہ جاری کر دیا ہے۔
جانچ پڑتال میں دیکھا جائے گا کہ گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں کتنی چلائی گئی ہیں، پٹرول کتنا استعمال ہوا، اور مرمت و ریکارڈ کی تفصیلات درست ہیں یا نہیں۔
انسپکشن 24 نومبر سے یکم دسمبر تک ہوگی، جس میں ہر ضلع کے ویونٹس اور دیگر موٹر ٹرانسپورٹ کے انچارجز گاڑیوں و موٹرسائیکلوں کا معائنہ کریں گے۔
مراسلے کے مطابق آن روڈ اور آف روڈ گاڑیوں کا ریکارڈ چیک کیا جائے گا،پٹرول کے استعمال، میٹر ریڈنگ، ریپئرنگ کارڈ اور ہسٹری شیٹس کی جانچ ہوگی،بڑے حادثات کا شکار گاڑیوں اور معمولی مرمت والی گاڑیوں کے ریکارڈ اپڈیٹ کیے جائیں گے،ڈرائیورز کی تعیناتی، سزا و جزا کے ریکارڈ کی بھی پڑتال ہوگی۔
ایس او پیز کے مطابق چیکنگ کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے تاکہ تمام گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کی مکمل جانچ کی جا سکے۔