ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قومی کرکٹرز کو مختلف لیگز کیلئے این او سی جاری  

قومی کرکٹرز کو مختلف لیگز کیلئے این او سی جاری  
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( حافظ شہباز )پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی کرکٹرز کو مختلف لیگز کھیلنے کے لیے این او سی جاری کردیئے۔
ذرائع کے مطابق قومی کرکٹرز کو ابوظہبی میں ٹی 10 لیگ اور آئی ایل ٹی ٹوئنٹی کے لیے این او سی جاری  کیے گئے ہیں۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ ابوظبی کے لیے این او سی 25 نومبر تک اور دبئی کی ٹی ٹوئنٹی لیگ کے لیے 3  کرکٹرز کو 2 دسمبر سے 4  جنوری تک این او سی جاری کیے گئے ہیں۔
دبئی کی ٹی ٹوئنٹی لیگ کے لیے فخر زمان ، حسن نواز اور نسیم شاہ کو جبکہ ابوظہبی کے لیے افتخار احمد، خواجہ نافع ، آصف علی، سلمان ارشاد، محمد عامر ، عرفات منہاس ، عرفان خان ، اعظم خان شاہنواز دہانی ، عباس آفریدی ، عاکف جاوید، میر حمزہ، عبید شاہ اور زمان خان کو این او سی جاری کیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ بابر اعظم ، محمد رضوان ، شاہین آفریدی ، شاداب خان ، حارث رؤف اور حسن علی کو پہلے ہی بگ بیش لیگ(  بی بی ایل ) کے لیے این او سی ملے ہوئے ہیں۔