ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد : ملاوٹی دودھ کا کارخانہ سیل،ہزاروں لیٹر ملاوٹی دودھ تلف 

اسلام آباد : ملاوٹی دودھ کا کارخانہ سیل،ہزاروں لیٹر ملاوٹی دودھ تلف 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں  ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز نے فوڈ سیفٹی ٹیموں کے ہمراہ کامیاب کارروائیاں کی ہیں۔

ڈپٹی ڈائریکٹر اسلام آباد فوڈ اتھارٹی کے مطابق ملاح روڈ بنی گالا کے علاقہ میں ملاوٹی دودھ بنانے کا کارخانہ سیل کردیا گیا ہے ، 2 افراد گرفتار جبکہ 6افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

کارخانے سے 15ہزار لیٹر تیار دودھ ،1200کلو گھی، 2500 کلو سکم ملک پاوڈر اور 5 کلو کیمیکل برآمد ہوا۔ ملاوٹی دودھ اور اجزا کو موقع پر تلف کیا گیا۔

ڈاکٹر طاہرہ صدیق کا کہنا تھا کہ وفاق میں معیاری اور محفوظ خوراک کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے گی،ملاوٹ مافیا کیخلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کا عملی نفاذ کیا گیا ہے۔