ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اے ٹی ایم کارڈ اور بے نظیر انکم سپورٹ کی رقم ہتھیانے والا گروہ گرفتار 

اے ٹی ایم کارڈ اور بے نظیر انکم سپورٹ کی رقم ہتھیانے والا گروہ گرفتار 
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چودھری:اے ٹی ایم اور بے نظیر انکم سپورٹ کی رقم ہتھیانے والا گروہ گرفتار کر لیا گیا۔
ایس ایچ او فیصل ٹاؤن افضال رؤف نےٹیم کے ہمراہ قصور سے گروہ کوگرفتارکیا۔
ایس پی ماڈل ٹاؤن شہربانو نقوی کے مطابق ملزمان مختلف بینکوں کےاے ٹی ایم میں شہریوں کو ورغلاتے تھے، ملزمان بہانے سےاے ٹی ایم کارڈ سے رقم نکلوا کر رفوچکر ہو جاتے تھے۔
ملزمان بے نظیر انکم سپورٹ کی رقم نکال کر دینے کےبہانےبھی رقم ہتھیا لیتے تھے۔
 ملزمان نےاب تک شہریوں سے لاکھوں روپے ہتھیانے کا اعتراف کرلیا۔
ایس پی شہربانو نقوی کے مطابق گروپ کے قبضے سے 3 اے ٹی ایم کارڈز ،2 پستول اور نقدی برآمد کر لیاگیا۔ملزمان انور، جاوید ڈکیتی، فراڈ، گینگ کے مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہیں، ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کز کےمزید تفتیش کیلئے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا۔