’فلسطینیوں پر بمباری بند کرو‘ تماشائی گراؤنڈ میں آگیا

’فلسطینیوں پر بمباری بند کرو‘ تماشائی گراؤنڈ میں آگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: آئی سی سی ورلڈ کپ فائنل میچ کے دوران فلسطین کے حامی نوجوان نے میدان میں جاکر ویرات کوہلی کو گلے لگالیا۔

 احمد آباد کے نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ کے 14 ویں اوور میں فلسطین کے حامی نوجوان نے بھارتی بیٹر ویرات کوہلی کو لگے لگا لیا، جس کی تصویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔

 تماشائی سیکیورٹی اہلکاروں کو چکما دیکر میدان میں داخل ہوا، جس نے فلسطینی پرچم والا ماسک پہننا ہوا تھا جبکہ ٹی شرٹ پر ’فلسطینیوں پر بمباری بند کرو‘ کا نعرہ درج تھا۔

 تماشائی کے میدان میں آنے کی وجہ سے کھیل کو کچھ دیر کیلئے روکنا پڑا، بعدازاں سیکیورٹی اہلکاروں نے نوجوان کو حراست میں لے لیا۔

قبل ازیں ورلڈ کپ 2023ء کے دوران پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان میچ کے دوران فلسطین کا پرچم لہرایا گیا تھا، جس پر 4 شائقین کرکٹ کو حراست میں لے لیا گیا تھا۔

 دوسری جانب فلسطین میں اسرائیلی جارحیت پر بھارت کی ہندو انتہا پسند تنظیم اسرائیل کی حمایت کررہی ہے جبکہ فلسطینیوں کی مزاحمتی تنظیم حماس کو دہشتگرد قرار دیا جارہا ہے۔