(ویب ڈیسک) ڈینگی کاراج برقرار، 24 گھنٹے کے دوران صوبے بھر میں 141 نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی۔
سیکرٹری ہیلتھ علی جان خان کے مطابق رواں سال لاہور میں ڈینگی کے 5692 کنفرم مریض رپورٹ ہوئے۔لاہور میں گزشتہ روز 76 نئے مریض سامنے آئے۔ رواں سال روالپنڈی میں ڈینگی کے کل 2571 مریض رپورٹ ہوئے،راولپنڈی میں گزشتہ روز 15 نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی۔ رواں سال گوجرانوالہ میں ڈینگی کے کل 1281 مریض رپورٹ ہوئے،گوجرانوالہ میں گزشتہ روز 15 نئے ڈینگی مریضوں کی تصدیق ہوئی۔
سیکرٹری ہیلتھ کے مطابق ضلع لاہور کے ہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے کل 77 مریض زیر علاج ہیں۔ڈینگی سے بچنے کے لئے شہری اپنے ماحول کو صاف اور خشک رکھیں۔ڈینگی کی روک تھام کے لئے شہری محکمہ صحت کی ٹیموں سے تعاون کریں۔ڈینگی بخار کے علاج ، معلومات یا شکایات کے لئے محکمہ صحت کی فری ہیلپ لائن 1033 پر رابطہ کریں۔