ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان نے کبھی ادائیگی میں ڈیفالٹ نہیں کیا, اسحاق ڈار

Ishaq Dar Press Conference
کیپشن: Ishaq Dar
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہاہے کہ پاکستان نے کبھی ادائیگی میں ڈیفالٹ نہیں کیا،معیشت کے حوالے سے افواہیں پھیلانے والے باز رہیں۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہاکہ ملک میں پٹرول اور  ڈیزل کی کوئی کمی نہیں،پاکستان سب سے پہلے ہے،پاکستان کی خاطر سیاسی مخالفت سے بالاتر ہوکر سوچنااور ڈیفالٹ ہونے کی باتوں سے اجتناب کرناچاہئے۔ان کاکہناتھا کہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارے پر ہماری نظر ہے،آئندہ ایک سال کیلئے ادائیگیوں کابندوبست کررہے ہیں،انشااللہ سکوک بانڈ کی ادائیگیاں بروقت کردینگے۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر