ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سموگ بچوں کے لئے کتنی خطرناک؟انتہائی تشویشناک خبر

سموگ بچوں کے لئے کتنی خطرناک؟انتہائی تشویشناک خبر
کیپشن: Smog is so dangrious for childern
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عظمت مجید)سموگ بڑوں کے ساتھ بچوں کے لیے بھی انتہائی خطرناک قرار،موسم آلودہ ہونے کے باعث کھلی فضاء میں سانس لینا بھی محال،طبی ماہرین نے والدین کو خبردار کردیا کہ بچوں کو کھانسی اور چھاتی کے انفیکشن سے بچانا ہے تو بچوں کو سموگ سے بچانا ہوگا۔
  میو ہسپتال کے ایم ایس  ڈاکٹر افتخار احمد نے کہا کہ سموگ کے باعث بچوں میں بیماریاں بڑھ رہی ہیں جن میں گلے کا خراب ہونا،ناک کا بہنا،آنکھوں سے پانی آنا ،چیسٹ انفیکشن اور سرخ دھبوں کا شامل ہے،ایسی بیماریوں سے بچنے کے لیے والدین اپنے بچوں کو کھلے فضا میں بلا وجہ بھیجنے سے پرہیز کریں۔

سموگ اور کورونا کی ایک جیسی علامات ہیں ، بچوں کو ٹھنڈی آئس کریم اور کولڈرنک سے بھی پرہیز کروائیں۔اگر بچوں کو باہر بھیجیں تو ماسک اور آنکھوں کے لیے عینک کا لازمی استعمال کروایں،طبیعت خراب ہونے یا اس طرح کی کوئی علامات ظاہر ہونے کی صورت میں فوری ڈاکٹر کو دکھائیں۔