رانا مشہود اور سیف الملوک کھوکھر کے درمیان نوک جھوک

رانا مشہود اور سیف الملوک کھوکھر کے درمیان نوک جھوک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( عمر اسلم ) مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں رانا مبشراقبال، سیف الملوک کھوکھر اور رانا مشہوداحمد خان کے درمیان سرد جنگ جاری، مسلم لیگ ن پنجاب کے اجلاس میں رانا مشہوداحمد خان کا کہنا ہے کہ پارٹی نے ذمہ داری دی ہے کنوئنیر شپ چھوڑ دیتا ہوں۔

تیرہ دسمبر کے مینار پاکستان کے جلسے کے حوالے سے بنائی گئی رابط کمیٹی کے کنوئنیر رانا مشہوداحمد خان کی میٹنگز کروانے پر جہاں شہر کے متعدد لیگی رہنماؤں کی جانب سے میٹنگز کروانے سے انکار کردیا گیا۔ وہیں مسلم لیگ (ن) پنجاب کی میٹنگ میں سیف الملوک کھوکھر اور رانامشہوداحمد خان کے درمیان نوک جھوک ہوئی۔

ذرائع کے مطابق رانا مشہود احمد خان کا کہنا تھا کہ پارٹی ڈسپلن کے سب پابند ہیں اور عوامی رابط کمیٹی کی میٹنگ ہر حکقہ میں ہونی ہے اور اگر ارکان اسمبلی میٹنگ نہیں کروائیں گئے تو وہ کنوئنیر شپ چھوڑ دیتے ہیں۔ جس پر ڈپٹی سیکرٹری جنرل مسلم لیگ ن عطااللہ تارڑ نے رانا مشہود احمد خان کو سمجھایا۔

دوسری جانب سینئر نائب صدر مسلم لیگ ن لاہور سیف الملوک کھوکھر کا کہنا تھاکہ ہم اپنے حلقہ کی عوام کے ساتھ رابط میں ہیں اور مسلم لیگ (ن) کا کوئی بھی جلسہ یا جلوس ہو ہمیشہ بڑی تعداد میں پہنچتے ہیں۔ اس طرح کی کوئی بھی میٹنگ کی ہمیں ضرورت نہیں ہے۔

ذرائع کے مطابق اس گفتگو کے دوران سابق سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق صدر مسلم لیگ (ن) پنجاب رانا ثنااللہ سمیت دیگر لیگی رہنما بھی موجود تھے۔