لبرٹی چوک کا نام تبدیل

 لبرٹی چوک کا نام تبدیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(راؤ دلشاد) ضلعی انتظامیہ نے لاہور  کے مشہور و معروف لبرٹی چوک کو قوس قزح کے سات رنگوں سے مزین کر کے رینبو اسکوائرنام رکھ دیا۔

صوبائی دارالحکومت لاہور  کے حسن کو چار چاند لگانے کیلئے سوہنا لاہور مہم جاری ہے، نیپون کمپنی کے تعاون سے لبرٹی گول چکر سے ملحقہ شاہراہ کو قوس قزح کے سات رنگوں کے مطابق رنگ دیا گیا، ضلعی انتظامیہ نے لبرٹی چوک کا نام تبدیل کرکے  رینبو اسکوائر رکھ دیا۔

ڈپٹی کمشنر  لاہور مدثر ریاض کا کہنا ہے کہ لبرٹی چوک کا نام اس کی خوبصورتی کے مطابق رکھا ہے، رینبو اسکوائر کو سبز، پیلا، لال، نیلا، گلابی، سرخ اور ہلکے جامنی رنگوں سے سجا دیا گیا ہے، فٹ پاتھ قرب سٹون اور لائن مارکنگ کا کام بھی مکمل کر لیا گیا،   رینبو اسکوائر پر کیا جانے والا پینٹ پاکستان میں سب سے بڑا ہے جو 70 ہزار سکیر فٹ کے حصے پر مشتمل ہے۔

ڈی سی لاہور  کا کہنا ہے کہ سوہنا لاہور ایک ہفتے کی مہم نہیں ہے یہ پورا سال چلے گی، سوہنا لاہور مہم کے حوالے سے حکومت پر مالی بوجھ نہیں ڈالا گیا، نجی سطح پر متعلقہ اداروں کی خدمات حاصل کی جا رہی ہیں۔

 ڈی سی کے مطابق شجر کاری مہم کے تحت لاہور میں 10 ہزار پودے لگائے جا رہے ہیں، شہریوں کو ٹریفک ایس او پیز پر عملدرآمد کروانے کے لئے کیمپ بھی فعال کر دیا گیا۔

Sughra Afzal

Content Writer