کورونا سے مزید18 افرادچل بسے‘ہلاکتوں کی تعداد7 ہزار248 ہو گئی

کورونا سے مزید18 افرادچل بسے‘ہلاکتوں کی تعداد7 ہزار248 ہو گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 سٹی42: پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 3 لاکھ 65 ہزار 927 ہوگئی۔  کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات میں کمی کے بعد اب ان میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں پاکستان 28 ویں نمبر پر آگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 547 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ 12 ہزار 284، سندھ میں ایک لاکھ 58 ہزار 559، خیبر پختونخوا میں 43 ہزار 52، بلوچستان میں 16 ہزار 582، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 482، اسلام آباد میں 25 ہزار 278 جبکہ آزاد کشمیر میں 5 ہزار 690 کیسز رپورٹ ہوئے۔ملک بھر میں اب تک 50 لاکھ 55 ہزار 382 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 36 ہزار 899 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 3 لاکھ 26 ہزار 674 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ ایک ہزار 535 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کے ملک بھر میں 32 ہزار 5 مریض ہسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 1 ہزار 535 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 3 لاکھ 26 ہزار 674 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دوسرے صوبوں سے زیادہ 1 لاکھ 58 ہزار 559 ہو چکی ہے، جبکہ یہاں اس موذی وائرس سے اموات بھی دیگر صوبوں سے بڑھ کر 2 ہزار 764 ہو گئیں۔

پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 1 لاکھ 12 ہزار 284 مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے ہلاکتیں 2 ہزار 519 ہو گئیں۔خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 43 ہزار 52 ہو چکی ہے جبکہ اس سے اموات 1 ہزار 318 ہو گئیں۔