(مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ کے معروف اداکار عمران خان نے اداکاری کو خیر باد کہتے ہوئے اب ہدایتکاری میں قسمت آزمانے کا فیصلہ کرلیا۔
تصیلات کے مطابق بالی ووڈ کے سپر سٹار ،فلمساز و اداکار عامر خان کے بھانجے اداکار عمران خان نے اپنے فنی کیریئر میں جانے تو یا جانے نہ، دہلی بیلی، میرے برادر کی دلہن اور آئی ہیٹ لو اسٹوری‘ جیسی کئی متعدد نامور فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے لیکن اب وہ ادکاری سے ہٹ کر ڈائریکشن میں قدم رکھنا چاہتے ہیں۔
اداکار عمران خان 2015 کے بعد سے بڑی اسکرین سے غائب رہے ہیں اور بطور اداکار ان کی آخری فلم 2015 میں ریلیز ہونے والی ’کٹی بٹی‘ تھی لیکن اب پہلی بار ان کے قریبی دوست کی جانب سے اس کی تصدیق کی گئی ہے کہ عمران خان اداکاری چھوڑنے کا فیصلہ کرچکے ہیں اور مستقبل قریب میں ہدایتکاری کے میدان میں قسمت آزامائی کرنا چاہتے ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار عمران خان کے سب سے قریبی دوست اکشے ابرائے نے ایک انٹریو میں کہا کہ بالی ووڈ میں میرا سب سے بہترین دوست عمران خان ہے جو اب اداکاری کو مکمل طور پر خیر باد کہ چکا ہے لیکن میرے خیال میں وہ آج بھی اچھے مصنف اور ہدایتکار ہیں۔
انہوں نے یہ بھی اعلان کیا کہ بطور دوست میں یہ بتا سکتا ہوں کہ وہ بہت جلد اپنی فلم میں ہدایتکار کے فرائض انجام دیتے نظر آئیں گے اور یقیناً وہ فلم بہترین ثابت ہوگی کیوں کہ اْن کا سنیما سے متعلق تجربہ بہت زیادہ ہےاور عوام کیلئے دلچسپی سے بھرپور معیاری فلمیں بنائیں گے،