ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرکاری سکولز بنیادی سہولیات سے محروم، سربراہان سے جواب طلب

سرکاری سکولز بنیادی سہولیات سے محروم، سربراہان سے جواب طلب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض) سرکاری سکولوں میں سہولتوں کے فقدان کامسئلہ حل نہ ہوسکا، ایجوکیشن اتھارٹی نے متعلقہ سکول سربراہان سے جواب طلب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق سرکاری سکولوں کی حالت جوں کی توں، کہیں بچوں کے لیے ٹوائلٹس نہیں توکہیں صفائی کی حالت ناگفتہ بہ ہے، کہیں چاردیواری ٹوٹی پھوٹی توکہیں بنیادی سہولیات کانام ونشان تک نہیں، سرکاری سکولوں میں سہولتوں کے فقدان پرایجوکیشن اتھارٹی نے سربراہان کو شوکازنوٹس جاری کردیئے ، گورنمنٹ ہائی سکول چونگی امرسدھو،ہائی سکول اقبال ٹاؤن ،این ڈی سکول اچھرہ، وفاقی کالونی ،اطوکی اعوان ،گورنمنٹ ہائی سکول بھسین اورمغلپورہ میں ٹائلٹس کی ناقص صفائی پرجواب طلب کیاگیاہے۔

اسی طرح گورنمنٹ سلمانیہ ہائی سکول سمن آباد،سی ڈی جی ایل سکول تکیہ لہری شاہ اورگورنمنٹ ہائی سکول اقبال ٹاؤن میں بچوں کوپینےکاصاف پانی دستیاب نہیں۔۔ گورنمنٹ ہائی سکول اطوکی اعوان،بھسین اورجامن میں چاردیواری ٹوٹی ہوئی ہے۔۔

بنیادی سہولتیں فراہم نہ کرنےپرسکولز سربراہوں کوانکوائری کیلئےطلب کرلیاگیا ہے، ایجوکیشن اتھارٹی حکام کاکہناتھا کہ ناقص کارکردگی پرسربراہان کیخلاف پیڈاایکٹ کےتحت کارروائی ہوگی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer