سٹی 42:تربت میں فائرنگ سے سی ٹی ڈی اہلکار شہید ہوگیا ۔
پولیس ذرائع کےمطابق ملک آباد کے علاقے میں نامعلوم مسلح افراد کی جانب سے فائرنگ کی گئی ۔فائرنگ سے سی ٹی ڈی اہلکار شہید ہوگئے ۔
شہید اہلکار کی شناخت شبیر احمد آسکانی کے نام سے ہوئی ،لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
واقعے کے محرکات کے بارے میں تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔