ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں جیب تراشی کی وارداتوں میں اضافہ، رواں سال 7 ہزار سے زائد شہری متاثر

لاہور میں جیب تراشی کی وارداتوں میں اضافہ، رواں سال 7 ہزار سے زائد شہری متاثر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اسرار خان: لاہور میں رواں سال جیب تراشی کی وارداتوں میں تشویشناک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جبکہ مختلف علاقوں میں 7 ہزار 899 شہری جیب تراشوں کا نشانہ بنے۔

پولیس ریکارڈ کے مطابق سٹی ڈویژن 1 ہزار  680 مقدمات کے ساتھ جیب تراشی کی وارداتوں میں سرفہرست رہا جبکہ صدر ڈویژن 1 ہزار 576 وارداتوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا اسی طرح ماڈل ٹاؤن ڈویژن میں جیب تراشی کے 1ہزار 492 مقدمات درج ہوئے جبکہ کینٹ ڈویژن میں 1 ہزار 372 اور اقبال ٹاؤن ڈویژن میں 1 ہزار 058 مقدمات درج کیے گئے جبکہ پولیس ریکارڈ کے مطابق سول لائنز ڈویژن میں رواں سال جیب تراشی کی 721 وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جیب تراشی کی بیشتر وارداتیں پرہجوم مقامات، مزارات، بازاروں، بس اڈوں اور جنازوں میں پیش آئیں ہیں۔