راو دلشاد: بلاول بھٹو زرداری نے مرحوم میاں منظور احمد وٹو کی رہائش گاہ آمد کی جہاں انہوں نے مرحوم کے اہلخانہ سے ملاقات اور اظہار تعزیت کیا۔
اس موقع پر میاں منظور وٹو کے صاحبزادے میاں جہانگیر وٹو، صاحبزادی جہاں آرا وٹو اور دیگر اہلخانہ موجود تھے بلاول بھٹو زرداری نے مرحوم میاں منظور احمد وٹو کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی اور ان کی سیاسی و سماجی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔
ملاقات کے دوران سابق ایم این اے بلال ورک، عائشہ منظور وٹو اور دیگر فیملی ارکان بھی موجود تھے۔