قیصر کھوکھر: محتسب پنجاب کی مؤثر کارروائی کے نتیجے میں شہریوں کو چوری شدہ سامان کی بازیابی اور مالی نقصانات کا ازالہ ممکن بنایا گیا۔
ترجمان کے مطابق شہریوں نے چوری شدہ اشیا کی بازیابی کیلئے پولیس کی کارکردگی پر عدم اعتماد کا اظہار کیا تھا، جس پر محتسب پنجاب نے متعلقہ افسران کو بلا تاخیر مؤثر کارروائی کی ہدایات جاری کیں جس کے نتیجے میں کارروائی کے دوران 8 شہریوں کو ان کی موٹر سائیکلیں، 2 موبائل فونز اور ایک ٹرک ریکور کروا کر حوالے کیا گیا۔
ترجمان کے مطابق چوری شدہ مویشیوں کے ایک کیس میں 4 لاکھ روپے بطور ازالہ وصول کر کے متاثرہ فریق کو ادا کیے گئے جبکہ شکایت کنندگان نے بروقت داد رسی پر محتسب پنجاب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ادارے کی مؤثر کارکردگی کو سراہا۔