قیصر کھوکھر: پنجاب پبلک سروس کمیشن کی جانب سے مختلف آسامیوں کے حتمی نتائج جاری کر دیے گئے۔
پیرا میں انویسٹی گیشن آفیسر ( ساہیوال ریجن) کی 10 آسامیوں کیلئے 10 امیدوار کامیاب قرار پائے، جن میں محمد اویس، حنا، وقاص علی، لیاقت علی اور محمد زاہد عنایت شامل ہیں۔
اسی طرح پیرا میں انویسٹی گیشن آفیسر ( گجرات ریجن) کی 19 آسامیوں کے نتائج بھی جاری کیے گئے، جن میں 13 امیدوار کامیاب قرار پائے جبکہ 6 آسامیوں پر موزوں امیدوار نہ ملنے کے باعث تقرری نہ ہو سکی۔ کامیاب امیدواروں میں رمشاء گلزار، آمنہ اعجاز، زوہیب عطا، زنیرہ شاہد اور علی احسن شامل ہیں۔
پیرا میں انویسٹی گیشن آفیسر ( فیصل آباد ریجن) کی 7 آسامیوں کیلئے بھی 7 امیدوار کامیاب قرار دیے گئے، جن میں کنزہ خالد، ماریہ اشرف، محسن ریاض، عامر سہیل اور محمد یٰسین شامل ہیں۔
علاوہ ازیں پنجاب پبلک سروس کمیشن میں اسسٹنٹ کی 4 آسامیوں کے حتمی نتائج بھی جاری کر دیے گئے، جن میں فاطمہ علی، محمد عدنان گجر، نجمہ جہانگیر اور محمد حسن اشرف کامیاب قرار پائے۔