ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 کمسن بچے سے نازیبا حرکات، آئس کریم فروش گرفتار

 کمسن بچے سے نازیبا حرکات، آئس کریم فروش گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عرفان ملک: داتا دربار پولیس نے کمسن بچے کے ساتھ نازیبا حرکات کرنے والے آئس کریم فروش کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق ملزم خرم کے خلاف تھانہ داتا دربار میں مقدمہ درج کر لیا گیا  مقدمہ پانچ سالہ بچے کے والد بلال امتیاز کی مدعیت میں درج کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے جبکہ واقعے کے مختلف پہلوؤں پر مزید تحقیقات جاری ہیں۔

ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے والدین کو ہدایت کی ہے کہ بچوں کو تنہا بازاروں یا رش والے مقامات پر نہ چھوڑیں اور انہیں اجنبی افراد و غیر محفوظ ماحول سے متعلق آگاہ رکھیں انہوں نے کہا کہ بچوں کے خلاف کسی بھی جرم کی اطلاع فوری طور پر پولیس ہیلپ لائن 15 پر دی جائے۔