عا بد چودھری :لاہور پولیس میں مہنگائی کے اثرات کے باعث محکمانہ سروس کارڈ کی فیس میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق نیا سروس کارڈ بنوانے کی فیس پہلے 250 روپے تھی، جسے اب بڑھا کر 400 روپے کر دیا گیا ہے۔ اسی طرح محکمانہ سروس کارڈ کی رینیو فیس بھی 150 روپے اضافے کے ساتھ وصول کی جا رہی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جن اہلکاروں نے ایک ماہ قبل درخواستیں جمع کروائی تھیں، ان کے کارڈز پرنٹ نہیں کیے گئے، جبکہ صرف اضافی فیس ادا کرنے والوں کے کارڈز جاری کیے جا رہے ہیں۔
منزہ کرامت نے افسران اور اہلکاروں کو ہدایت کی ہے کہ خراب، ایکسپائر یا گم شدہ سروس کارڈ کی صورت میں فوری طور پر نیا کارڈ بنوایا جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ضلعی پولیس اور سٹی ٹریفک پولیس کے اہلکار پولیس لائنز سے اپنے کارڈز حاصل کر سکتے ہیں۔