ملک اشرف:لاہور ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام پری بجٹ سیمینار آج منعقد ہوگا، جس میں ٹیکس اور مالیاتی امور پر اہم شخصیات اظہار خیال کریں گی۔
سیمینار میں محمد محسن ورک بطور مہمانِ خصوصی شرکت کریں گے اور خصوصی خطاب بھی کریں گے۔
اس موقع پر شیخ احسن الحق بھی سیمینار میں شریک ہوں گے، جبکہ محمد اویس اور اعجاز احمد ٹیکس امور اور آئندہ بجٹ سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کریں گے۔
پری بجٹ سیمینار دوپہر ڈھائی بجے ٹیکس ہاؤس، لاہور میں منعقد ہوگا، جہاں ٹیکس ماہرین، وکلا اور متعلقہ شعبوں سے وابستہ افراد کی شرکت متوقع ہے۔