سٹی 42: بی بلاک فیصل ٹاؤن اور ملحقہ علاقوں میں بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے
بجلی کی غیراعلانیہ طویل بندش سے علاقہ مکینوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ، بجلی کی بندش پر علاقہ مکین سراپااحتجاج ہیں ،لیسکو حکام سے نوٹس کامطالبہ کیا ،علاقہ مکین کہتے ہیں کہ گرمی میں بجلی کی عدم فراہمی سے بچے،خواتین نڈھال ہو گئے،متعدد بار شکایات کے باوجودلیسکو کا عملہ بجلی بحال نہ کرسکا، بجلی کی بندش کے باعث پانی کی بھی قلت کا سامنا ہے
واضح رہے لیسکو لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا دعوی ٰ کررہا ہے اور دوسری طرف ہیٹ ویو کا الرٹ بھی جاری ہوچکا ہے جس میں شہریوں کو گرمی سے نکلنے سے منع کیا جا رہا ہے ایسے میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے مکینوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے