ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور ؛ خوفناک فائرنگ، ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق

پشاور ؛ خوفناک فائرنگ، ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : پشاور کے نواحی علاقہ ارمڑ میں گھر پر ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد مارے گئے جبکہ ایک خاتون زخمی ہوئی۔ جاں بحق ہونے والوں میں 2 خواتین ایک بچی اور ایک بچہ شامل ہیں۔

پولیس نے بتایا کہ دونوں فریق آپس میں رشتہ دار ہیں ایک فریق کی بہن کی چند روز قبل موت ہوئی تھی، جس پر مقتولہ کے بھائیوں نے الزام لگایا کہ ان کی بہن کو اس کے شوہر نے قتل کیا۔ 

مقتولہ کے سسرال والوں کے مطابق عائشہ نے شوہر سے معمولی تکرار پر خود کشی کی تھی۔

6 افراد کے قتل کے واقعہ کی ایف آئی آر مقتولہ کے شوہر کی مدعیت میں درج کرلی، واقعہ کا مقدمہ 3 افراد کے خلاف درج کیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان واقعہ کے بعد فرار ہوگئے جن کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔