سٹی42: آج راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں پاکستان سپر لیگ کے میچ میں اسلام آباد یونائٹڈ کے اوپنرز نے مختصر دورانیہ کی کرکٹ میں اوپنرز کی بیٹنگ مہارت کا انت کر دیا۔ 10 اوورز میں اوپنرز نے 130 رنز بنا لئے اور یونائٹڈ کے فینز کو 20 اوورز میں تین سو رنز تک جانے کی آس جگا دی۔
اوپنر ایلکس ہیلز نے 69 رنز بنائے ہیں اور صاحبزادہ فرحان نے 59رنز بنا لئے ۔
دس اوورز مین یونائٹڈ کا رن ریٹ 13 تھا۔
11 اوورز کے بعد اسلام آباد کا مجموعہ 150 ہے جس مین ہیلز کے 75 اور فرحان کے 73 رنز شامل ہیں۔
ہیلز نے7 چھکے، چھ چوکے لگائے جب کہ فرحان نے9 چوکے، 3 چھکے لگائے۔
آج میچ کا ٹاس کراچی کنگز نے جیتا تھا اور کیپٹن ڈیوڈ وارنر نے ٹارگٹ کو چیز کرنے کی آپشن لی۔ آج شاید انہین پی ایس ایک کا اب تک سب سے برا ٹارگٹ چیز کرنا پرے گا۔

